کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔
کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں ٹمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 5, 2023
دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، گیرالڈکوئزی، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہینرک کلاسن، سسانڈا مگالا، کیشو مہاراج، ایڈن ماکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، انکرک نوکیا، کاگیسو راباڈا ، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان باووما سمیت 8 کھلاڑی پہلی بار ورلڈکپ کھیلیں گے۔