میلبرن: (دنیا نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی سکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔
آسٹریلین سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
— Cricket Australia (@CricketAus) September 6, 2023
چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔
جارج بیلی کا کہنا ہے کہ حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔