سری لنکا سے شکست: ہماری باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی: بابر کا اعتراف

Published On 15 September,2023 09:47 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستانی ٹیم سے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارے باؤلرز اچھی گیندیں نہیں کرسکے، ہم نے آغاز اور اختتام اچھا کیا مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں اچھا پرفارم نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی، بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے 252 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہو گا۔