کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 15, 2023
266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 259 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے شبھمن گل 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اکشر پٹیل 42، سوریا کمار یادو 26 اور کے ایل راہول 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 15, 2023
قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ابتدائی چار بلےباز جلد پویلین لوٹے، کپتاب شکیب الحسن 80 اور توحید ہردوائے 54 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر تنزید حسن 13، لٹن داس صفر، مہدی حسن میراز 13 جبکہ انعام الحق محض 4 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 3 جبکہ محمد شامی نے 2 اور اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ اور پرسید کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔