کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

Published On 22 September,2023 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےکرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے، رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی گروپ سٹیج سے باہر ہونے والی 6 ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔