ورلڈ کپ 2023ء: بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

Published On 19 October,2023 01:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں میزبان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 17 ویں میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر پونے میں مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔

بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل کر ابھی تک ناقابل شکست ہے، دوسری جانب بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔