ممبئی: (ویب ڈیسک) پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 3 چالان کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کے چالان گاڑی تیز چلانے کی وجہ سے ہوئے، روہت شرما بنگلا دیش کے خلاف میچ کیلئے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔
ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کپتان روہت شرما کے آن لائن چالان کیے جبکہ انہیں پرائیویٹ کار پر تیز رفتاری کے ساتھ سفر کرنے پر ہدف تنقید بھی بنایا جا رہا ہے۔
ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آج 17واں میچ ہے جس میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔