انجری کے باعث ہاردیک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

Published On 20 October,2023 12:32 pm

دھرم شالہ: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ہاردیک پانڈیا کو ایک ہفتہ درکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس میچ میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کا سکین بھی کرایا گیا ہے اور جائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔