پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: افغان ہیڈ کوچ

Published On 22 October,2023 11:15 am

چنئی: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف سپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔

افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان سے میچ کیلئے پُرجوش ہیں، پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا، یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Advertisement