لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد ان کی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعے کو شیڈول ہے جس کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔