دہلی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے تیز ترین سنچری بنا کر ورلڈ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
گلین میکسویل نے یہ تاریخ بھارت کے شہر دیلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف رقم کی۔
میکسویل نے 40گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 25, 2023
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔