حسن علی بخار میں مبتلا، جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک

Published On 26 October,2023 05:11 pm

چنئی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ میں قومی فاسٹ بولر حسن علی کی شرکت مشکوک ہوگئی، فاسٹ بولر شدید بخار میں مبتلا ہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی آج پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے، جنوبی افریقہ کیخلاف حسن علی کی جگہ کل وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔