جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ذرائع کے مطابق کپتان اور کوچز کے درمیان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کے بعد پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بخار میں مبتلا حسن علی کی جگہ محمد نواز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاحال وسیم جونیئر اور اسامہ میر میں سے فائنل نہیں کیا جا سکا، صبح پچ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ سپنر کو شامل کیا جائے گا یا فاسٹ باولر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔