سیمی فائنل میں انٹری کی آخری امید، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں پسینہ بہائے گی

سیمی فائنل میں انٹری کی آخری امید، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں پسینہ بہائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، شاہین بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ باؤلر حسن علی بخار سےصحت یاب ہو گئے ہیں وہ بھی پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان اور بنگلادیش اب تک 6، 6 میچز کھیل چکے ہیں، قومی ٹیم 2 جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 1 میچ میں کامیاب ہو سکی ہے۔