کولکتہ (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے بریانی کے بغیر ہوٹل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیم کل ایڈن گارڈن کولکتہ میں بنگلادیش سے اپنا اہم میچ کھیلے گی لیکن اس اہم میچ سے قبل خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے کولکتہ کے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد گرین شرٹس نے کولکتہ کے معروف ریسٹورنٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ہفتے کی شام کولکتہ پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کی بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا ،تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مینیو کی بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کولکتہ کے معروف ریسٹورنٹ سے بریانی، چانپ، فرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کر کے منگوا لیے۔