بنگلا دیش کیخلاف ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم

بنگلا دیش کیخلاف ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش سے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے، اس جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ، پھر دیکھتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر بنگلا دیشی بلے بازوں نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین بولرز نے وکٹیں لیں ،بولرز نے اچھی لائن لینتھ پر باولنگ کی۔