لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے میں رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے میں باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور 656 پوائنٹس کے ہمراہ محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے۔
— ICC (@ICC) November 1, 2023
دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل آؤٹ آف فارم بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، انہیں کپتان بابراعظم کو نمبر ون کی پوزیشن سے ہٹانے کیلئے محض ایک بڑی اننگز درکار ہے۔