سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، مچل مارش ایونٹ چھوڑ گئے

سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، مچل مارش ایونٹ چھوڑ گئے

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔