شاداب خان کی انجری ریکوری میں بہتری، حتمی فیصلہ کل ہوگا

شاداب خان کی انجری ریکوری میں بہتری، حتمی فیصلہ کل ہوگا

پاکستان کی کل صبح چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں پریکٹس شیڈول ہے، شاداب خان کی پریکٹس کے حوالے سے بھی صبح ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے سر پر لگی چوٹ میں بہتری آ رہی ہے، پی سی بی شاداب خان کی جگہ متبادل باؤلر کی درخواست نہیں دے گا۔

خیال رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 4 نومبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔