ورلڈ کپ 2023ء: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

ورلڈ کپ 2023ء: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 4 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل چکی جن میں سے صرف ایک میں کامیاب جبکہ 5 میں ناکام رہی۔