کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار لنکن بلے باز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار لنکن بلے باز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔

اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔