اگلے میچ میں چند دن وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کی کولکتہ میں شاپنگ

Published On 08 November,2023 02:33 am

کولکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اگلے میچ میں چند دن وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاپنگ کرنے نکل پڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہے، 8 گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور چند کھلاڑیوں نے آرام کے بجائے شاپنگ کرنے کو ترجیح دی۔

اسامہ میر، عبداللہ شفیق، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کیلئے گئے، کھلاڑیوں نے ٹیم ہوٹل کے قریب واقع مال میں شاپنگ کی، کولکتہ کے مانی اسکوائر سے عبد اللہ شفیق اور اسامہ میر نے فیملی ممبران کیلئے ساڑیاں خریدیں۔

زمان خان، حارث اور وسیم نے اپنے لیے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں، شاپنگ مال میں موجود کرکٹ شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے، شائقین نے کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اگلے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔