ورلڈ کپ میں شکست: بھارتی کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا امکان

Published On 22 November,2023 08:38 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے، روہت شرما اگلےسال ٹی20ورلڈکپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی شہر احمدآباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ایونٹ کی ناقابلِ شکست بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ روہت شرما کو 2021 میں کپتانی سونپی گئی تھی اور ان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کو اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن بھارت دونوں ٹرافیوں میں سے کوئی بھی جیتنے میں ناکام رہا۔