بنگلورو: (دنیا نیوز) سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن ہوگئی۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلے گئے پاکستان کیلئے انتہائی اہم میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ چلی نہ ہی بارش آئی، سری لنکا کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستان شائقین کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، نیوزی لینڈ نے آج جیت کے بعد اپنی سیمی فائنل کی راہ ہمورا کرلی جبکہ اب گرین شرٹس کا آخری میچ میں جیت کے باوجود رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 9, 2023
ذرائع کے مطابق پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 287رنز سے شکست دینا ہو گی اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔