ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل سے قبل احمد آباد کی پچ بھی تنازع کا شکار

ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل سے قبل احمد آباد کی پچ بھی تنازع کا شکار

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کیلئے پچ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کے کیوریٹر کی نگرانی میں تیار ہوئی جس سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بی سی سی آئی کے چیف آف گراؤنڈ سٹاف ایشش گھمٹ نے جمعہ کو پچ کی تیاریوں کی قیادت کی، ایشش گھمٹ نے بھاری رولر کا آرڈر دیا جو ورلڈ کپ فائنل کیلئے سیاہ مٹی سے تیار پچ کو سست کر سکتا ہے۔

پچ کی تیاریوں کے دوران آئی سی سی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اسی بیچ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز احمد آباد سٹیڈیم پہنچے اور پچ کی تصاویر بنائیں۔