سابق کپتان محمد یوسف انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Published On 18 November,2023 10:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا، محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے شکر گزار ہیں، یہ ذمہ داری ان کے لئے باعث اعزاز ہے۔