ورلڈ کپ فائنل: فلسطین کا حامی نوجوان گراؤنڈ میں آگیا

ورلڈ کپ فائنل: فلسطین کا حامی نوجوان گراؤنڈ میں آگیا

بھارتی احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔

تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔