ڈونیڈن: (ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔
قومی ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنرشوال ذوالفقار نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبرکو کھیلا جائے گا۔