نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی، ذکا اشرف کی قومی ویمنز ٹیم کو مبارکباد

نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی، ذکا اشرف کی قومی ویمنز ٹیم کو مبارکباد

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل فخر ہے، انہوں نے ویمنز ٹیم کی وطن واپسی پر خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔