لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹس سٹاف اور میچز کے انعقاد پر اخراجات بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بریفنگ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔