پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی کل نقاب کشائی

پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی کل نقاب کشائی

ذرائع کے مطابق تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے، تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے، تقریب دن بارہ بجے پولو گراؤنڈ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا، اس بار ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی جس میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کے ساتھ ساتھ دیگر فنکار بھی پرفارم کریں گے۔