خدارا! اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ: شاہد آفریدی کی اپیل

خدارا! اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ: شاہد آفریدی کی اپیل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔‘

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں، پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔‘

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لئے سب ایک ہو جاؤ۔‘