کراچی: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کی سپن باؤلنگ کوچ ایلیکس ہارٹلی کھلاڑیوں سے متاثر ہو کر خود بھی روزے رکھنے لگیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان ہے اور کھلاڑی روزے رکھ رہیں اور میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ میں محسوس کرنا چاہتی ہوں یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں؟
ایلیکس ہارٹلی نے کہا کہ ہم صبح چار بجے کھانا کھاتے ہیں، اس کے بعد پورا دن بھوکے رہتے ہیں، شام میں روزہ کھولتے ہیں، پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں، روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔