دنیش چندی مل بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار

دنیش چندی مل بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار

بنگلا دیش کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس چلے گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوئے ہیں، دنیش فوری طور پر فیملی کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جبکہ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔