ٹریفک حادثے میں سابق ویمن کپتان بسمہ سمیت 2 کرکٹرز زخمی

Published On 06 April,2024 06:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف سمیت 2 کرکٹرز ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شامل 3 خواتین کرکٹرز گاڑی پر جا رہی تھیں کہ ان کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں بسمہ معروف اور غلام فاطمہ زخمی ہو گئیں جبکہ منیبہ علی محفوظ رہیں۔

پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور کرکٹر غلام فاطمہ کو سر پر معمولی چوٹیں آئیں، حادثے میں منیبہ علی مکمل طور پر محفوظ رہیں، زخمی ہونے والی دونوں کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔