انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان زمبابوے کو ہرا کر سپر 6 مرحلے میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان زمبابوے کو ہرا کر سپر 6 مرحلے میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 129 رنز کاہدف 26.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیر منہاس 74 اور احمد حسین 24 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان نے 26 اور علی حسن بلوچ نے 3 رنز بنائے۔

قبل ازیں ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 128 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی جانب سے نتھینیل ہلابانگانا نے 59 اور برانڈن سینزیرے نے 15 رنز بنائے، کوپاکواشے مورادزی 6، لیروی چیواولا 5 اور سمبارشے موڈزینگیرے نے ایک رنز سکور کیا۔ کیان بلیگنوٹ اور دھروو پٹیل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں دو میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔