بابر آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل رضوان کے فٹ ہونے کیلئے پرامید

بابر آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل رضوان کے فٹ ہونے کیلئے پرامید

گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہیں، انکی کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے میچز میں آرام دے کر فٹنس بحال کرنا ترجیح ہے۔

بابر کا مزید کہنا تھا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہی قیام کریں گے، مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔