ای سی بی ڈویلپمنٹ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 37رنز سے شکست دے دی

ای سی بی ڈویلپمنٹ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 37رنز سے شکست دے دی

141رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمنز ٹیم 103 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

ای سی بی ڈویلپمنٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، ای سی بی ڈویلپمنٹ کی جانب سے ڈینی وائٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔