وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم کو جوائن کرینگے

Published On 14 May,2024 05:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں، نئی منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سپورٹ سٹاف فیلڈنگ کوچ سائمن ہیلمٹ اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ نے ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔