پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

Published On 22 May,2024 09:45 pm

ہیڈنگلی: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

دن بھر ہونے والی مسلسل بارش کے باعث 4 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کر دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔