پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا، دونوں ٹیمیں کی جانب سے بارش رکنے کا انتظار کیا گیا تاہم مسلسل ہونے والی بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے میچ منسوخی کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا، اس سے قبل پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا، دوسرے میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کے پاس سیریز برابر کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔