انگلینڈ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی افسر تعینات

انگلینڈ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی افسر تعینات

ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے 2 اضافی افسر مہیا کردیئے ہیں، اضافی سکیورٹی افسر پاکستانی پلیئرز کی نقل و حرکت کے دوران موجود رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلش بورڈ نے 2 اضافی سکیورٹی افسر تعینات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کپتان بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت فینز گھیر لیتے ہیں، ایسے ہے واقعے کی ناخوشگوار ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔