شاہد آفریدی نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا

Published On 11 June,2024 06:47 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کپتان سب کو متحد کرتا ہے چاہے کوئی ٹیم کو تباہ کررہا ہو یا اس کو بنارہا ہو، یہ ورلڈکپ ختم ہوجائے پھر میں سب کچھ صاف بتاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری شاہین آفریدی سے رشتہ داری ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کی حمایت کررہا ہوں۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جس میں آپ اپنے ملک کیلیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھانا چاہیے۔