ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ سامنے آگئی، ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔
اس کے علاوہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیئے اور سارو گنگولی نے 23 جبکہ ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔