نیشنل ٹی 20 کپ: چیئرمین پی سی بی کا کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے کا نوٹس

نیشنل ٹی 20 کپ: چیئرمین پی سی بی کا کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے کا نوٹس

ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے سے منع کر دیا محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے روک دیا۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کیے ہیں۔