ویمنز ورلڈ کپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، سدرا نواز بھی شامل

ویمنز ورلڈ کپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، سدرا نواز بھی شامل

آئی سی سی کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں سمریتی مندھانا، جیمی راڈیگز، ماریزین کیپ اور ایشلے گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدرلینڈ، نڈائن ڈی کلارک، الانا کنگ اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرا نواز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی وکٹ کیپر ہیں جبکہ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ کو 12ویں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بھارت، رنر اپ جنوبی افریقہ اور سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا کی تین تین کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ایک ایک کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔