کرکٹ
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔