کراچی: رینجرز کی کارروائی، 4 ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 4 ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) گولیمار میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 4 کطرناک ملزمان دھر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اہلکاروں نے 4 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فرار ہو کر ایک مکان میں چھپ گئے۔

رینجرز اہلکاروں نے تعاقب کر کے مکان میں روپوش ہونے والے افتخار، محمد شریف، عدیل اور شیخ عمران کو گرفتار کر لیا جبکہ مکان کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 78 کلو چرس، 8 کلو ہیروئن، 30 بور پستول کی 120 گولیاں اور پانچ لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزموں کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔