اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 2 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد پولیس نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سہالہ کے علاقے میں کارروائی کی، کامیاب کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے خود کار اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلحے میں 2 کلاشنکوف، پستول، میگزینز اور مختلف بور کی درجنوں گولیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بظاہر ملزمان راولپنڈی اسلام آباد میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ سہالہ منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش جاری ہے۔