پیر محل: (دنیا نیوز) پیر محل نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم لڑکی کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پیرمحل شورکوٹ روڈ پر واقع نہر گوگیرہ برانچ سے چک نمبر 320 کے قریب شہریوں نے نامعلوم لڑکی کی لاش دیکھی تو فوری طور پر تھانہ چٹیانہ پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش کو نہر سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کردیا ہے اور اس کی لاش نہر میں بہا دی، ہم نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔